18 اپریل 2017 - 18:58
ايراني فوج قوم كے مفادات كے مطابق آگے بڑھتي ہے: صدر روحاني

صدر اسلامي جمہوريہ ايران اور قومي سلامتي كونسل كے سربراہ نے كہا ہے كہ ايراني فوج وطن عزيز كے دفاع كے لئے ہميشہ تيار ہے اور اس كا ہر قدم ايراني قوم كے مفادات اور قومي مصلحت كے مطابق ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر اسلامي جمہوريہ ايران اور قومي سلامتي كونسل كے سربراہ نے كہا ہے كہ ايراني فوج وطن عزيز كے دفاع كے لئے ہميشہ تيار ہے اور اس كا ہر قدم ايراني قوم كے مفادات اور قومي مصلحت كے مطابق ہے.

ان خيالات كا اظہار صدر 'حسن روحاني' نے منگل كے روز تہران ميں يوم مسلح افواج كي مناسبت سے شاندار پريڈ كے دوران خطاب كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي انقلاب كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران كي آرمي كو خطے اور نيا ميں طاقتور اور ہوشيار مسلح افواج ميں شمار كي جاتي ہے.

انہوں نے كہا كہ آج دنيا كے بعض ممالك كي آرمي ديگر ملكوں كے اندروني معاملات ميں مداخلت كے لئے پيش پيش ہيں اور وہ نسل كشي، دہشتگردي اور فوجي بغارت كي بھي حمايت كرتي ہيں.

صدر روحاني نے كہا كہ ايران پر ملسط كي جانے والي اٹھ سالہ جنگ كے دوران ايراني آرمي نے وطن كي خاطر بے شمار قربانياں ديں اور قوم كے لئے كسي بھي كوشش سے دريغ نہيں كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ موجودہ ايراني حكومت كے دور ميں ملكي دفاعي بجٹ ميں 145 فيصد اضافہ ہوا ہے جبكہ مشكل ترين اقتصادي صورتحال ميں بھي مسلح افواج كي ضروريات اور ان كي صلاحيتوں ميں مزيد اضافہ كرنے كے لئے اقدامات كئے جاچكے ہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ دفاعي سرگرميوں كا مقصد وطن عزيز كا دفاع كرنا ہے اور ہماري مسلح افواج كسي ملك كے خلاف نہيں مگر ہميں وطن كے خلاف سازشوں كو ناكام بنانے كے لئے ہر دم تيار رہنا ہوگا.

صدر روحاني نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي مسلح افواج كي طاقت ناقابل تسخير ہے اور جہاں قوم كے مفادات ہوں وہاں مسلح افواج عوام كے حقوق كے دفاع كے لئے تيار ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲